کلر کہار موٹروے پر خوفناک حادثہ

 


کلر کہار موٹروے پر ایک خوفناک حادثہ جس میں 14 افراد ہلاک صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کلر کہار کے قریب اتوار کی رات ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا اب تک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور 60 سے زیادہ زخمی ہے



 ریسکیو حکام کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی اور کلر کہار کے قریب حادثہ پیش آیا وہاں کے مقامی پولیس کے مطابق بس میں باراتیں سوار تھے

 ڈپٹی کمشنر قرۃالعین کے مطابق اتوار کی رات نو بجے اسلام آباد سے لاہور جانے والی براتیوں کی یہ بس سالٹ رینج کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار بنی بس حفاظتی رکاوٹیں توڑتے ہوئے سڑک کے دوسری طرف جانے والے گاڑی میں جا ٹکرائی حادثے کے باعث بس میں تین گاڑیاں کھائی میں جا گری

 ریسکیو چکوال کے ترجمان خرم منظور کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والے لوگوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال تک منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن رات گیارہ بجے تک جاری رہا۔ بس میں پھنسے زخمیوں کو کٹنگ ٹولز کی ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی خدمات مہیا کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلرکہار میں منتقل کر دیا گیا

 حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ عورتیں بھی شامل تھی

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم