کراچی: شہر قائد میں گیس کی دکان میں دن دہاڑے ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی



 کراچی میں ایک اور ڈکیتی کی واردات نے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا دیا۔ اس واردات میں ڈکیتوں نے ایف بی ایریا میں ایک گیس کی دکان کو دن دہاڑے لوٹ کر با آسانی موٹر سائیکل پر سوار ہو کے چلے گئے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 3 ڈاکوؤں نے سی این جی سلنڈر کی دکان پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی، واردات کے دوران دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنایا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔


فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ کراچی میں مجرموں کو پکڑے جانے کا خوف کیوں نہیں ہے، کیا پولیس پکڑنے میں ناکام رہتی ہے یا ان کی سرپرستی حاصل ہے۔



جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم