عراق، باپ نے یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا

 


عراق، باپ نے یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیایہ یوٹیوبر اپنی عام زندگی میں ہونے والے کاموں پر ویڈیو بناتی تھی اور اکثر منگیتر اس کے ساتھ ہوتا تھا۔

 بغداد عراق میں ایک باپ نے اپنی 22 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا اس کی وجہ یہ کہ وہ لڑکی یوٹیوبر تھی۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی رپورٹ کے مطابق طیبہ العلی کو باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داجلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں رہتی تھی اور ان دنوں عراق آئی ہوئی تھی۔

 ترجمان کے مطابق یہ واقعات 31 جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والے گفتگو کی کچھ ریکارڈ بھی پولیس اہلکاروں کو برآمد ہوئی جس سے ثابت ہوا کہ طیبہ کے والد اس کے ترکی میں اکیلا رہنے پر رضامند نہ تھے اور نہ خوش بھی دے۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے یہ ثابت کیا کہ طیبہ 2017 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی گئی تھی اور پھر انہوں نے عراق آنے سے منع کردیا۔

 بتایا گیا کہ یہ خاندانی جھگڑا 2015 سے چلتا آ رہا تھا اور اب طیبہ کی موت کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہو گیا۔

 طیبہ کے یوٹیوب پر بہت سے فالورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ یہ بیچاری یو ٹیوبر عام طور پر زندگی کے ویڈیو بناتی تھی اور اس کا منگیتر بھی اس کے ساتھ ہوتا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم